بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب کے ریاض شہرمیں بھی دھماکوں کی آوازیں، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے پورے مشرقِ وسطیٰ کے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ایران کی جانب سے مختلف عرب ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران نے بحرین، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں پر حملے کیے، جبکہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس کے علاوہ دبئی کے علاقے مارینا میں بھی دھماکا محسوس کیا گیا۔
خطے میں جاری یہ واقعات غیر یقینی صورتحال اور عوام میں خوف و تشویش کو مزید بڑھا رہے ہیں، جبکہ حکام حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور حفاظتی اقدامات کو بڑھا رہے ہیں۔