اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو پنجاب میں ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران پرہجوم اجتماعات میں شرکت کی وجہ سے کورونا ہوگیا۔ ہفتہ کو مریم نواز کی طر ف سے کئے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے اپنے دوبارہ کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور اس کے ساتھ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی شیئرکی۔ واضح رہے کہ مریم نواز گذشتہ 10 روز سے مسلسل انتخابی مہم میں شریک تھیںگذشتہ انہوںنے ملتا ن آخری جلسے سے خطاب کیا تھا۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریم نوا زنے 14 روز کے لئے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔
Covid positive !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 16, 2022









