تہران (ویب ڈیسک)ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ یورپ ایران کے خلاف حملوں میں شریک ہونے سے باز رہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یورپ کا ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران کے خلاف اس نوعیت کی کوئی بھی کارروائی جارحین کے ساتھ شراکت داری سمجھی جائے گی۔
اسماعیل بقائی نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت ایران کے خلاف اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔









