بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مودی نے ایران جیسے دیرینہ اتحادی کو نظر انداز کیا، سونیا گاندھی

نئی دلی (نیوزڈیسک)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے ایران جیسے دیرینہ اتحادی کو نظر انداز کیا ہے۔

بھارتی جریدے میں شائع مضمون میں سونیا گاندھی نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قتل پر بھارت کا مدھم ردِعمل اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ نئی دہلی اپنی آزاد خارجہ پالیسی کے دعوے سے دستبرداری ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ایران جیسے دیرینہ اتحادی کو نظر انداز اور اسرائیل کی حمایت کر کے بھارت کی سفارتی خودمختاری کو قربان کر دیا ہے۔