بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اڈیالہ، عمران خان بشریٰ بی بی ملاقات، صحت دریافت کی، جیل ذرائع

راولپنڈی(نیوزدیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی۔

میڈیا کو جیل ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی بی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرادی گئی ہے۔

جیل ذرائع نے کہا کہ بشری بی بی اور عمران خان کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جہاں دونوں 40 منٹ تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے اور بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی سے ان کی متاثرہ آنکھ کے بارے میں دریافت کیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل مینول کے تحت کرائی گئی ہے۔