اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین نیب کی منظوری اور سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے تین سینئر افسران کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں بطور ڈائریکٹر جنرل (DG) ترقی دے دی گئی ہے۔
ترقی پانے والے افسران کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
محمد عامر بٹ: گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کے بعد انہیں بطور ڈائریکٹر جنرل، نیب (سکھر) تعینات رکھا گیا ہے۔
محمد طاہر: ڈائریکٹر نیب (ہیڈ کوارٹرز) کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل، نیب (ہیڈ کوارٹرز) میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
غلام صفدر شاہ: ڈی جی (PACA) کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دے دی گئی ہے اور وہ بطور ڈائریکٹر جنرل، PACA اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔









