اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جاتا رہا، 50 کروڑ سے کم کرپشن الزامات کے کیسز کو نیب میں شامل نہ کیا گیا جو درست نہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکشن 6 میں یہ ترمیم لا رہے ہیں جو 3 مرتبہ معاملہ سپریم کورٹ گیا، جب قتل میں دوسری اپیل نہیں تو اب آئینی عدالت میں دو اپیلیں کیسے ڈال رہے ہیں۔نیب ترمیمی بل سینیٹ سے منظور، اپوزشن کا شدید احتجاج، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ 5 تاریخ سے چیئرمین کی مدت ختم ہو رہی ہے، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر بیٹھ کر بات کر لیں اور نیا چیئرمین تعینات کریں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جب چیئرمین نیب کی تقرری وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کرتے ہیں تو توسیع بھی دونوں کو کرنی چاہیے۔
نیب کو سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جاتا رہا، بیرسٹر گوہر








