لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ دھاندلی کرانےکی ذمہ داری توالیکشن کمیشن نے لےرکھی ہے،وقت آنےپر سب حساب کتاب ہوگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کی ابتدا ہی دھاندلی سے ہوئی تھی، الیکشن کمیشن سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جس طرح بجٹ پاس ہوا اس طرح نہیں ہوسکتا،حمزہ شہباز بطور وزیراعلیٰ ہیں کا کوئی قانونی اور آئینی جواز نہیں،حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ میں اچھا بچہ بن کر رہوں گا،عدالت میں کہا تھا کہ حمزہ شہبازکو وزیراعلیٰ رکھیں گے تو یہ دھاندلی کریں گے ۔
دھاندلی کرانےکی ذمہ داری الیکشن کمیشن نے لےرکھی ہے،وقت آنےپر سب حساب کتاب ہوگا،فواد چودھری








