ایرانی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کے آغاز سے اب تک ایران میں 6,668 سے زائد سویلین یونٹس کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اب تک 5,535 رہائشی یونٹس، 1,041 کمرشل یونٹس، 14 میڈیکل سینٹرز اور 65 اسکولوں کو بھی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
علاوہ ازیں، ہلال احمر کے 13 مراکز بھی نشانے پر آئے، جبکہ متعدد ریلیف گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور آپریشن کے دوران ہلال احمر کے کارکن بھی زخمی ہوئے۔
ایرانی ہلال احمر نے اس بات پر زور دیا کہ شہری انفراسٹرکچر اور ریلیف آپریشنز کو نقصان پہنچنا انسانی ہمدردی کے اصولوں کے خلاف ہے اور متاثرہ علاقوں میں فوری مدد کی ضرورت ہے۔
جنگ کے آغاز سے ایران میں شہری انفراسٹرکچر کو شدید نقصان، ایرانی ہلال احمر کی رپورٹ








