بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران نے پڑوسی ممالک کے خلاف حملوں سے گریز کی یقین دہانی کرادی

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل کارروائی نہیں کرے گا۔
ایک جاری بیان میں صدر پزشکیان نے گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعات پر پڑوسی ممالک سے معذرت کی اور کہا کہ ایران کا مقصد کسی اور ملک پر جارحیت نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عبوری لیڈر شپ کونسل نے بھی پڑوسی ممالک کے خلاف کسی بھی حملے یا میزائل کارروائی کی سختی سے ممانعت کی ہے، اور یہ اصول صرف اس صورت میں تبدیل ہوگا جب ان ممالک کی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا جائے۔
صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گا، اور دشمن کو یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ ایرانی عوام کی ہمت اور خودمختاری کو کم نہیں سمجھا جا سکتا۔