بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کی اسٹاک مارکیٹ غیر معینہ مدت کے لیے بند

ایران میں اسرائیلی حملوں کے پیشِ نظر اسٹاک مارکیٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق وزیرِ معیشت علی مدنی زادہ نے اعلان کیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ آئندہ نوٹس تک عارضی طور پر بند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں اور کمپنیوں کے مالی اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کی بندش موجودہ اتار چڑھاؤ کو قابو میں رکھنے اور مالیاتی ماحول کو مستحکم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔