نیشنل ٹی 20 کرکٹ کپ کے افتتاحی میچ میں لاہور ریجن وائٹس نے پشاور ریجن کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
پشاور میں کھیلے گئے اس مقابلے میں پشاور ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے اور لاہور وائٹس کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا۔
لاہور وائٹس نے پراعتماد کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ٹیم کی جانب سے فرحان یوسف نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر ناقابلِ شکست 61 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
میچ کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے، جہاں انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات اور مصافحہ کیا۔
نیشنل ٹی 20 کپ: لاہور وائٹس کی پشاور ریجن کے خلاف شاندار فتح








