بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی کرکٹ ٹیم بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کیلیے ڈھاکا پہنچ گئی

کراچی:بنگلا دیش کے ساتھ تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کراچی سے ڈھاکا پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، قومی کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ قومی ٹیم آج آرام کرے گی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کے تینوں میچز ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو ہوگا۔

سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز کراچی سے بنگلا دیش روانہ ہوئے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔