کولمبو(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایونٹ کا فائنل احمدآباد کے مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ اس میچ کےلیے بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں کول میک کونکی کی جگہ پر فاسٹ بولر جیکب ڈفی کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل جیو سوپر پر براہِ راست نشر کیا جارہا ہے۔









