بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عبدالعلیم کا موٹرویز پر ائیر ایمبولینس سروس اجراء کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈیجیٹلائزیشن ترجیح ہے ٹول پلازوں پر 90 فیصد گاڑیاں ایم ٹیگ استعمال کر رہی ہیں۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم نے کہا ہے کہ موٹرویز کیلئے ریسکیو 1122 مراکز اور ائیر ایمبولینس سروس شروع کی جا رہی ہے، ڈیجیٹلائزیشن ترجیح ہے ٹول پلازوں پر 90 فیصد گاڑیاں ایم ٹیگ استعمال کر رہی ہیں،لاہور۔سیالکوٹ موٹروے کو کھاریاں کے ذریعے اسلام آباد سے جوڑا جائے گا، فاصلہ تقریباً 100 کلومیٹر کم ہوگا۔

وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں 12ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی سعد اختر بھروانہ اور کمانڈنٹ عاصم گلزار بھی موجود تھے پاسنگ آوٹ پریڈ میں401 افسران پاس آؤٹ جن میں 67 خواتین شامل تھے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے پریڈ کا معائنہ کیا، جبکہ چاک و چوبند دستوں نے سلامی دی وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ شاہراہوں کو محفوظ بنانا موٹروے پولیس کی اہم ذمہ داری ہے، موٹرویز کیلئے ریسکیو 1122 مراکز اور ائیر ایمبولینس سروس شروع کی جا رہی ہے۔

موٹرویز کی ڈیجیٹلائزیشن ترجیح، ٹول پلازوں پر 90 فیصد گاڑیاں ایم ٹیگ استعمال کر رہی ہیں، اسلام آباد، مری اور کراچی لیاری ایکسپریس وے مکمل، کراچی۔حیدرآباد اور کوئٹہ۔چمن موٹرویز پر کام جاری، سکھر۔حیدرآباد موٹروے جلد مکمل ہو کر کراچی پورٹ سے منسلک ہوگی، منصوبہ دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔سیالکوٹ موٹروے کو کھاریاں کے ذریعے اسلام آباد سے جوڑا جائے گا، فاصلہ تقریباً 100 کلومیٹر کم ہوگا سیاحت کے فروغ کیلئے مانسہرہ، کاغان اور ناران موٹروے بابوسر ٹاپ سے منسلک کی جائے گی۔

عبدالعلیم خان کا مزید کہناتھاکہ بابا گرو نانک ایکسپریس وے کی تعمیر جلد شروع، سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی سفری سہولیات فراہم ہوں گی موٹروے پولیس فورس کی تنخواہوں میں خصوصی اضافے کا اعلان کیا۔

آئی جی موٹر وے پولیس سلطان احمد چوہدری کا تقریب سے خطاب مین کہناتھاکہ وسائل کی کمی کے باوجود موٹروے پولیس شاندار کارکردگی دکھا رہی ہے، جبکہ کمانڈنٹ عاصم گلزار کا کہناتھاکہ ٹریننگ کالج میں پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ شخصیت سازی پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

پاسنگ آؤٹ میں جونیئر پٹرول آفیسر ندا رخ فاطمہ آل راؤنڈ فرسٹ، عمارہ اکبر بیسٹ اِن اکیڈمکس اور زین اعجاز بیسٹ اِن پریڈ و ڈرائیونگ ایوارڈ کے حقدار قرار دیے گئے تقریب میں