اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب اجلاس جمعہ کے بجائے کل جمعرات سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس پہلے جمعہ کو دن گیارہ بجے بلایا گیا تھا تاہم نئی تبدیلی کے تحت اسے ایک دن پہلے منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کی منظوری سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس کے اختتام پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس قانون سازی اور دیگر پارلیمانی امور کے لیے بلایا جاتا ہے جس میں ارکان اہم قومی معاملات پر اظہار خیال کرتے ہیں۔









