بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میزائل حملے، سفارتی عملہ اسرائیل، یو اے ای چھوڑدے، آسٹریلیا

تہران (نیوزڈیسک)ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 41 ویں لہر شروع کر نے کا اعلان کر دیاہے اور کہا کہ 41 ویں لہر میں اسرائیل اور خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کےمطابق کارروائی میں ایک ٹن سے زیادہ وزنی 10 بیلسٹک میزائل استعمال کئے گئے،داغے جانیوالے میزائلوں میں خرم شہر، قدر، خیبر شکن اور فتاخ فراٹ سونک شامل ہیں۔

روسی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران پر حملے بند کریں اور مذاکرات کی میز پر واپس آئیں،روس مشرقِ وسطیٰ میں تصادم روکنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا،فریقین سے کہتے ہیں وہ مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں،خطے میں کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کیا جائے۔

چین نے ریفائنڈ ایندھن کی برآمدات پر فوری پابندی لگا دی ہے، چینی حکام کاکہناہے کہ بابندی کا مقصد ایندھن کی قلت کو دور کرنا ہے،پابندی کا حکم نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے جاری کیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کیلئے اہم راستہ ہے،خطے کی سلامتی برقرار رکھنا عالمی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے،فریقین ایک دوسرے پر حملے روکے اور کشیدگی نہ بڑھائیں،خطے میں عدم استحکام عالمی معیشت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

آسٹریلیا نے غیر ضروری سفارتی عملے کو اسرائیل اور یواے ای چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ، وزیر خارجہ نے کہا کہ ضروری سفارتی عملہ اسرائیل اور یو اے ای میں موجود رہے گا۔

ترک وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ سرحد پر کوئی غیر معمولی صورتحال نہیں،جرمنی کے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو ملاتیا میں فعال کر دیا۔

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہاہےکہ دوست ممالک کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کھولنے پر کام کر رہے ہیں،ایمرجنسی آئل ایڈ سے جلد غیریقینی کی صورتحال ختم ہوجائے گی،فوجی کارروائی ہفتوں میں مکمل ہوگی، مہینوں میں نہیں،ایمرجنسی تیل کے اجرا پر کوئی اضافی خرچ نہیں ہوگا،تیل کی قیمت 200ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان نہیں،اضافی وسائل ملنے کےبعد ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر سکیں گے۔