تہران (ویب ڈیسک)ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے پہلا آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تمام امریکی فوجی اڈے فوری طور پر بند کیے جائیں،اگر اڈے بند نہ ہوئے ان پر حملے کیے جائیں گے،دشمن ایرانی عوام کو نشانہ بنارہے ہیں،میناب اسکول کے شہدا کے خون کا انتقام لیں گے، آبنائے ہرمز بند رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق سیدمجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ میرا عہدہ مجھ سے کچھ تقاضے کررہا ہے، عوام کی حکومت کے بغیر میری کوئی حیثیت نہیں،عوامی یکجہتی کے ساتھ دشمن کو شکست دیں گے،ایرانی عوام کو متحد رہنا ہوگا،ایرانی رہنماؤں اور عوام کے درمیان رابطہ ہمیشہ قائم رہے گا،عوام کی خدمت کیلئے قرآن سے رہنمائی حاصل کروں گا،اللہ کی رہنمائی سے عظیم رہنماؤں کی تقلید کرتا رہوں گا۔
مجتبیٰ خامنہ ای نےکہا کہ ہم اپنے شہدا کا بدلہ لیں گے،جنگ جاری رہی تو تمام محاذوں کو فعال کروں گا،جن کا دشمن کو تجربہ نہیں،ایرانی فورسز نے دشمن کو حاوی نہیں ہونےدیا، عوامی یکجہتی کے ساتھ دشمن کو شکست دیں گے،عراقی تنظیم نے ہمت سے ایران کی حمایت کا راستہ اختیار کیا،دشمن کو ایرانیوں کے خون کا حساب دینا پڑے گا،ہم پڑوسیوں سے دوستانہ روابط پر یقین رکھتے ہیں،دشمن پر دباؤ ڈالنے کیلئے آبنائے ہرمز بند رہنی چاہیے،دشمن جھوٹ کا سہارا لے رہاہے،علی خامنہ کو 10رمضان کو قرآن پڑھتے ہوئے شہید کیا گیا،تمام ایرانیوں سے متحد رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔









