بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی پورٹ سے یو اے ای کیلئے نئی فیڈر سروس کا آغاز

 

کراچی (نیوزڈیسک)پورٹ سے یو اے ای کیلئے نئی فیڈر سروس کا آغاز ہو گیا ۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پہلا فیڈر شپ کراچی گیٹ وے ٹرمینل پہنچ چکا ہے ۔ نئی سروس سے پاکستان کی سپلائی چین کواستحکام ملےگا۔

وفاقی وزیرنےکہا کراچی گیٹ وے ٹرمینل سے فجیرہ اور خورفکن بندرگاہوں کیلئے شپنگ سروس شروع ہو گئی ۔ اس سے پاکستان کے درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو عالمی شپنگ نیٹ ورک تک بہتررسائی ملے گی اورکراچی پورٹ کےعلاقائی بندرگاہوں سےرابطوں میں نمایاں اضافہ ہوگا ۔