بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیلی طیاروں کا بیروت یونیورسٹی پر حملہ، 2 لبنانی سائنسدان شہید

 

بیروت (ویب ڈیسک)اسرائیلی طیاروں نے لبنان کی یونیورسٹی پر فضائی حملہ کیا۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کے شعبہ سائنسز کے صحن کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں پروفیسر اور سائنسدان ڈاکٹر حسین بیزی اور ڈاکٹر مرتضیٰ سرور جاں بحق ہوگئے۔

لبنان کے صدر نے لبنانی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔