بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سلمان آغا کو مہدی حسن میراز کے آؤٹ کرنے پر محمد کیف کا ردِعمل

بھارت کے سابق کرکٹر محمد کیف پاکستان کے سلمان علی آغا کے حق اور بنگلادیش کے کپتان مہدی حسن میراز کے خلاف بول پڑے۔

محمد کیف نے سوشل میڈیا پر مہدی حسن میراز کو ان کی پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں کی گئی حرکت پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

محمد کیف نے کہا ہے کہ وکٹ حاصل کرنے کی بے صبری اس طرز کے رن آؤٹ کو درست قرار نہیں دے سکتی، ایسی بے صبری کا مظاہرہ ایک کپتان کی جانب سے کیا گیا، جو ہوا ٹھیک نہیں ہوا۔

سلمان آغا کو مہدی حسن میراز کے آؤٹ کرنے پر محمد کیف کا ردِعمل

انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانو یہ یاد رکھنا کہ چاہے ورلڈ کپ فائنل داؤ پر لگا ہو لیکن وہ نہ کرنا جو بنگلا دیش کے کپتان نے کیا، فیئر پلے کے بغیر کھیل کھیل نہیں رہتا۔

یاد رہے کہ مہدی حسن میراز نے دوسرے ون ڈے میچ میں سلمان علی آغا کو متنازع طریقے سے رن آؤٹ کیا تھا جس پر سلمان علی آغا نے شدید غصے کا اظہار بھی کیا تھا۔