بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی بھائی پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کریں: حماس

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے موجودہ ماحول میں ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کرے اور تنازع کو مزید پھیلنے سے روکے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو جارحیت کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے اور وہ بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے کسی بھی حملے کا جواب دے سکتا ہے۔
تاہم تنظیم نے زور دیا کہ ایرانی قیادت کو چاہیے کہ خطے کے پڑوسی ممالک کو اس تنازع کا حصہ نہ بنائے اور ایسے اقدامات سے اجتناب کرے جو علاقائی استحکام کو متاثر کر سکتے ہوں۔
حماس نے خطے کے تمام ممالک سے بھی اپیل کی کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور جاری جارحیت کو روکنے کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ باہمی تعاون اور بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط بنا کر ہی خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔