بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر کی تبدیلی پر وفاقی حکومت کو ایم کیو ایم کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا: خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ گورنر کی تبدیلی کے معاملے میں وفاقی حکومت کو پارٹی کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔
سالانہ امدادی پروگرام کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سابق گورنر کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس چھوڑتے وقت اعتماد کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے اعتماد میں کمی محسوس کی گئی ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں سے گورنر بننے کی روایت رہی ہے، اور یہ مینڈیٹ ہمیشہ ایم کیو ایم پاکستان کے پاس رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک ہی صوبے میں دو طبقات کیوں بنا دیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے فنڈز سے موٹرویز تعمیر کی جاتی ہیں، مگر کراچی اور حیدرآباد کے درمیان کوئی موٹروے نہیں ہے، جس کی وجہ سے ہیوی ٹریفک شہر کے بیچ سے گزرتا ہے اور شہریوں کے لیے خطرہ پیدا ہوتا ہے۔
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے زمینوں پر قبضے کے معاملات پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اس پر قومی اتفاق رائے کا تاثر ملتا ہے۔ انہوں نے تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے صدر سے درخواست کی تھی کہ کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے اپنا کردار ادا کیا جائے اور تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید بتایا کہ مردم شماری میں ایم کیو ایم پاکستان نے تقریباً 70 لاکھ افراد کو بازیاب کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔