پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجود کشیدگی کے باعث جیٹ فیول اے ون کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔
پی اے اے نے ایئرلائنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان سے پرواز کرتے وقت کم از کم جیٹ فیول کے ساتھ روانہ ہوں اور بیرون ملک سے زیادہ سے زیادہ جیٹ فیول حاصل کریں تاکہ پرواز کے دوران ایندھن کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
نوٹم کے مطابق یہ ہدایات 31 مارچ تک نافذ العمل رہیں گی اور اس دوران ایئرلائنز کو سپلائی کی دستیابی کے حوالے سے ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔
مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث جیٹ فیول اے ون کی سپلائی متاثر، نوٹم جاری








