لبنان کے جنوبی قصبے برج قلعویہ میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں ایک اسپتال مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جس میں طبی عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ عرب میڈیا اور لبنان کی وزارت صحت کے مطابق حملے میں کم از کم 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق ہوگئیں، جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حملے میں ایمبولینس سروس کے اہلکار بھی متاثر ہوئے اور اسپتال کی تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ علاوہ ازیں، اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے دیگر علاقوں میں بھی حملے کیے، جن میں رہائشی عمارتیں اور شہری تنصیبات نشانہ بنیں، کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور بنیادی انفراسٹرکچر جیسے سڑکیں اور پل بھی شدید نقصان پہنچا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان میں انخلا کے عمل کو بھی تیز کر دیا ہے، جبکہ مقامی شہری شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں اور انسانی جانوں اور بنیادی سہولیات کے لیے خطرہ بڑھ گیا ہے۔
اسرائیل کی فضائی بمباری؛ لبنان میں اسپتال پر حملہ، 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق








