عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر میزائل حملہ ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق میزائل سفارتخانہ کے کمپاؤنڈ میں موجود ہیلی پیڈ پر لگا، جس کے بعد کمپاؤنڈ سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔
یہ جنگ کے آغاز کے بعد بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر دوسرا حملہ ہے۔ حملہ ہفتے کی علی الصبح کیا گیا اور امکان ظاہر کیا گیا کہ ہدف سفارتخانے میں موجود ایئر ڈیفنس سسٹم کا اسٹیشن تھا۔
بغداد میں عراقی سیکیورٹی اداروں نے حملے کی تصدیق کی ہے اور فوری طور پر حساس علاقے گرین زون کو گھیرے میں لے لیا گیا، جس میں زیادہ تر سرکاری دفاتر اور غیر ملکی سفارت خانے شامل ہیں، جن میں امریکی سفارتخانہ بھی شامل ہے۔
بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر میزائل حملہ، کمپاؤنڈ سے دھواں بلند








