بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین پاکستان اور افغانستان کو کشیدگی سے گریز اور مذاکرات کی ترغیب دے رہا ہے

چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کم کرنے اور دو طرفہ مذاکرات کی بحالی کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے افغان ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی سے گریز کریں۔ چین کے افغان امور کے خصوصی ایلچی بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کے لیے سرگرم ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور افغانستان فوری طور پر جنگ بندی کی طرف بڑھیں اور اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ چین نے واضح کیا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا فعال کردار جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔