بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

خیبرپختونخوا کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پشاور بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔
ٹرانس پشاور کی جانب سے وزیراعلیٰ کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیشِ نظر کرایوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی، تاہم وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اسے منظور نہ کیا۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، اسی وجہ سے کرایوں میں اضافہ مسترد کیا گیا۔