بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیشنل پریس کلب انتخابات: انجینئر امیر مقام نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر، انجینئر امیر مقام نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں نومنتخب کابینہ کو کامیابی پر مبارکباد دی۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر رزاق سیال اور سیکریٹری فرقان راؤ سمیت تمام کابینہ اراکین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کی کہ یہ ٹیم صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے شب و روز محنت کرے گی۔
انہوں نے نومنتخب سینئر نائب صدر احتشام الحق، نائب صدور سحرش قریشی، عثمان خان اور بشیر چوہدری کے ساتھ ساتھ عابد عباسی، شیراز گردیزی، عون شیرازی، جاوید بھاگٹ اور شکیلہ جلیل سمیت تمام کابینہ ممبران کو بھی کامیابی پر مبارکباد دی۔