بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام پر بوجھ ہے: حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر، حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا سارا بوجھ عام شہریوں پر پڑا ہے۔
لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظام میں خرابی کے اثرات پورے ملک پر محسوس ہوتے ہیں اور اگر جماعت اسلامی کے دور میں پیٹرول مہنگا ہوتا تو اس بوجھ کو جماعت خود برداشت کرتی۔
حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ جماعت اسلامی 35 ہزار یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے اور آعوش پروگرام کے تحت بچے تعلیم حاصل کر کے انجینئر اور ڈاکٹر بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی آفت کے وقت جماعت کے والنٹیئرز امدادی سرگرمیوں میں سرگرم ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں 90 ہزار افراد شہید ہوئے جن میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں، اور الخدمت نے ریاست کے کاموں کو انجام دیتے ہوئے امداد وہاں بھیجی ہے۔