تہران (ویب ڈیسک)ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ’ڈھونڈ کر قتل‘ کرنے کی دھمکی دے دی۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اگر نیتن یاہو اب تک زندہ ہے تو اس کا تعاقب کریں گے، صہیونیوں کے قدم اکھڑ رہے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل میں نہ رکنے والی ایمبولینسوں کی آوازیں ہماری کامیابی کی عکاس ہیں۔
جنگ سے متعلق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ دیوہیکل میزائلوں سے اسرائیل کے صنعتی مراکز کو نشانے پر لیا ہے۔









