تل ابیب (ویب نیوز)اسرائیل میں ایران کے میزائل حملوں نے تباہی مچادی، متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، کئی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
ایران کے حملوں میں 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی وزیراعظم کا تعاقب جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ اگر بچوں کا قاتل مجرم زندہ ہے تو اس کا پیچھا جاری رکھیں گے اور اسے پوری قوت سے قتل کریں گے۔
ایرانی پاسداران نے 10 میزائل اور ڈرونز سے امارات میں امریکی فضائی اڈے اور سعودی عرب میں الخرج میں امریکی فورسز پر میزائل حملےکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ الخرج کی جانب 6 بیلسٹک میزائلوں کو روک لیا گیا تھا، کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں راڈار سسٹم کو نقصان پہنچا، سعودی عرب نے 10 اور کویت نے 5 ڈرون تباہ کر دیے۔









