بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آپریشن غضب لِلحق، 684 دہشتگرد ہلاک، 912 سے زائد زخمی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)فتنہ الخوارج / افغان طالبان کے نقصانات کا خلاصہ، 684 ہلاک، 912 سے زائد زخمی، 252 پوسٹیں تباہ، 44 پوسٹیں قبضے میں لے کر تباہ▪️ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ۔ افغانستان میں دہشت گردوں اور ان کے معاون انفراسٹرکچر کے 73 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سمیت فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ان کارروائیوں کے دوران قندھار میں ایک تکنیکی معاونت کا مرکز اور اسلحہ و سازوسامان کے ذخیرے کی تنصیب بھی تباہ کر دی گئی، جسے افغان طالبان اور دہشت گرد پاکستان کے معصوم شہریوں کے خلاف استعمال کر رہے تھے۔ قندھار میں ایک سرنگ بھی تباہ کر دی گئی جس میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے تکنیکی آلات اور سامان رکھا گیا تھا۔ اسی طرح چترال سیکٹر میں زمینی افواج نے افغانستان کی بدینی پوسٹ پر قائم دہشت گردوں کے لانچ پوائنٹ کو بھی تباہ کر دیا۔ منسلک ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ پاکستان نے انتہائی درستگی کے ساتھ صرف ان تنصیبات اور دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنایا جو افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردی کی براہ راست یا بالواسطہ حمایت کر رہے تھے۔ کسی شہری آبادی یا سول انفراسٹرکچر کو نشانہ نہیں بنایا گیا، جیسا کہ افغان عبوری حکومت کے بعض عہدیداروں اور میڈیا کی جانب سے غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔