بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دو ہفتوں سے مشرقِ وسطیٰ کے لوگ ہولناک جنگ کا شکار ہیں، پوپ لیو

ویٹی کین (ویب ڈیسک)کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے ویٹی کن میں ہفتہ وار دعائیہ خطاب میں کہا کہ دو ہفتوں سے مشرقِ وسطیٰ کے لوگ جنگ کے ہولناک تشدد کا شکار ہیں۔

پوپ لیو نے کہا کہ ہزاروں بے گناہ لوگ مارے گئے اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر حملوں میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے ساتھ میری دعائیں ہیں۔

پاپائے اعظم نے کہا کہ بحران کے ذمہ داروں سے اپیل ہے کہ جنگ بندی کی جائے اور بات چیت کے راستے دوبارہ کھولے جائیں۔

پوپ لیو چہاردہم نے کہا تشدد کبھی بھی مطلوبہ انصاف، استحکام اور امن نہیں لاسکتا۔