اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے سینئر صحافی حاجی نواز رضا کی قیادت میں نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر عبدالرزاق سیال اور سیکریٹری ڈاکٹر فرقان راؤ کی ملاقاتوفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے دونوں گروپوں ڈیموکریٹس اور جرنلسٹ پینل کے عہدیداران کو مبارکباد دی ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے ایگزیکٹو باڈی کے ارکان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات میں صحافی برادری کو درپیش امور سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔نیشنل پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نیشنل پریس کلب صحافی برادری کے مسائل کے حل اور پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور میڈیا کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ اس موقع پر ہائوسنگ کوٹہ، نیشنل پریس کلب کو پی ایس ڈی پی میں ملنے والی گرانٹ اور ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے وفاقی سیکریٹری اطلاعات کو پی ایس ڈی پی کے تحت نیشنل پریس کلب کی عمارت کے لئے گرانٹ کے معاملے پر ضروری ہدایات جاری کیں۔صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے وزارت اطلاعات اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، عطاء اللہ تارڑمتعلقہ معاملات کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، عطاء اللہ تارڑوفد کے ارکان نے وفاقی وزیر اطلاعات کو نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جو عید الفطر کے بعد منعقد ہوگی وفاقی وزیر اطلاعات نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت قبول کرلیاس موقع پر وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ، وفاقی سیکریٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی موجود تھے۔
صحافیوں کی فلاح بہبود کیلئے ہرممکن کردار ادا کرینگے، عطاء تارڑ








