بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

34 ماہ سے قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا اپیلز سماعت کیلئے چیف جسٹس کو خط

کوٹ لکھپت (نیوزڈیسک)جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے اپنی سزا کے خلاف اپیلیں مقرر کرنے کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل کے ذریعے خط جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ہم پاکستان کے قانون کا احترام کرنے والے شہری ہیں، ہم نے اہلیت کے مطابق پاکستان کے لیے اپنی خدمات دیں، ہمیں ہمارے قانونی اور آئینی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان، شاہ فرمان اور جنید اکبر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

خط کے متن میں کہا گیا کہ اے ٹی سی نے جولائی 2025 میں سزائیں سنائی تھیں، ہم گزشتہ 34 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کیں مگر 8 ماہ سے شنوائی نہیں ہو رہی، وکلاء نے اپیلوں پر جلد سماعت کے لیے کئی درخواستیں دی ہیں، ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہائیکورٹ کو ہماری اپیلیں سننے کی ہدایت کی جائے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے خط میں کہا کہ آپ نے بطور چیف جسٹس پاکستان اے ٹی سی کو 9 مئی کے کیسز کے جلد فیصلوں کی ہدایات دی تھیں، ہماری درخواست ہے کہ آپ ہماری اپیلوں پر جلد فیصلے کی ہدایت بھی دیں۔