بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی بیلسٹک میزائلز و ڈرون حملوں میں 90 فیصد کمی، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں میں 90 فیصد کمی ہوگئی ہے ، 100 سے زائد ایران کے بحری جہاز تباہ کیے گئے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے دفاعی نظام کو تیزی سے تباہ کر رہے ہیں، آبنائے ہُرمُز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں ڈبو دی ہیں، آبنائے ہُرمُز سے امریکا کا صرف ایک فیصد تیل جاتا ہے، جن ملکوں کا تیل آبنائے ہُرمُز سے جاتا ہے ان سے کہتے ہیں آگے آئیں، چین، جاپان اور دیگر ملکوں کے تیل کا بڑا حصہ آبنائے ہُرمُز سے جاتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے بحری فوج کو مکمل طور پر مفلوج کردیا گیا، ایران کی ڈرون اور میزائل بنانے کی صلاحیت ختم کر رہے ہیں، ایران کے دفاعی صنعتی ڈھانچے، اس کی میزائل اور ڈرون دوبارہ بنانے کی صلاحیت کو انتہائی جارحانہ انداز میں ختم کر رہے ہیں، امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں پھیلانے والے 30 بحری جہازوں کو تباہ کر دیا۔امریکی صدر نے کہا کہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں یا نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی رجیم کا خاتمہ کیا گیا ۔