لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم وپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی گرفتاری پر الیکشن کمیشن کا مراسلہ سامنے آگیا۔الیکشن کمیشن پنجاب نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھیجاجس میں کہاگیا کہ رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق شہباز گل نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے کلاز 15 اور 16 کی خلاف ورزی کی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ شہباز گل مظفر گڑھ میں نقص امن کا باعث بن رہے ہیں ، پولیس، انتظامیہ شہباز گل کو گرفتار کرکے الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائے ۔
شہباز گل کی گرفتاری پر الیکشن کمیشن کا مراسلہ سامنے آگیا








