تہران (ویب ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر حملے کی بلا امتیاز مذمت کرے۔ اقوام متحدہ منشور کے تحت جارحین کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کو ٹیلیفون کیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے امریکا کیساتھ کشیدگی کم کرنے کی تجاویز کو مسترد کردیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جن ممالک کو امن و سلامتی سے متعلق تحفظات ہیں اُنہیں ایران کیخلاف جارحیت کی مذمت کرنی چاہیے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال کو ایران پر مسلط کی گئی امریکا ایران کی جنگ سے الگ نہیں رکھا جا سکتا۔عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ایران پر حملے کی بلا امتیاز مذمت کرے اور اقوام متحدہ منشور کے تحت جارحین کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔









