بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیا دھرنے کرواناغلط کام تھا؟صحافی کے سوال پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے کیا کہا؟

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پی پی 7راولپنڈی کے حلقے میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر) ظہیرالاسلام نے بھی اپناووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر نجی ٹی وی کے رپورٹر نے ان سے کئی سوالات پوچھے۔کیاآپ پی ٹی آئی کے امیدوار کوسپورٹ کررہے ہیں؟ظہیرالاسلام نے کہاکہ میں صرف اپناووٹ ڈالنے آیاہوں۔ اس سوال پر کہ 2014میں آپ نے پی ٹی آئی کے دھرنے کروائے تھے کیا اور اب پی ٹی آئی کے امیدوار کو سپورٹ کررہے ہیں؟کیادھرنے کروانا غلط کام نہیں تھا؟تاہم لیفٹیننٹ جنرل(ر) ظہیرالاسلام نے اس سوال کا کوئی جواب نہ دیا۔ایک موقع پر وہ پولیس اہلکار سے صحافی کی شکایت بھی کرتے نظر آئے۔