بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی ٹی اے کی مہمان نوازی فاش قومی غلطی تھی، خواجہ آصف

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)یہ دعویٰ انکی طرف سے آرہا ھے جو مسجدوں پہ حملے کرواتے ھیں ۔ سر بسجود نمازیوں کو شہید کرتے ھیں۔ نہتے شہریوں اور مارکیٹوں سکولوں کو نشانہ بناتے ھیں۔ معصوم بچوں کو خون سے نہلاتے ھیں۔ منشیات کی سمگلنگ جنکا ذریعہ آمدن ھو۔ محسن کش لوگ اس ریاست پہ حملہ آور ھیں جس نے پچاس سال سے انکو پناہ گاہ میسر کی ھے۔ جو کمٹمنٹ کرتے ھیں اسکو آنر نہیں کرتے۔ اربوں روپے کمٹمنٹ پوری کرنے کے لئے تاوان مانگتے ھیں۔ پاکستان کی مٹی نے نہ صرف کو پناہ دی انکے لئے ایک سپر پاور سے ٹکرا گئے ۔ تین نسلوں کی مہمان نوازی کی۔ھم نے اپنی 78سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن انکی مہمان نوازی سب سے فاش غلطی ھے اللہ ھمیں معاف کرے۔ آمین