بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت آغاز

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، تاہم ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 2 ہزار کے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 52 ہزار 76 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 837 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار 16 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب، مشرق وسطی کشیدگی کے باعث ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں آج ملا جلا رجحان رہا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی 225 میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو خطے میں نمایاں تیزی کی عکاسی کرتا ہے، اسی طرح ملائیشیا کی سٹاک مارکیٹ میں بھی ڈیڑھ فیصد سے زائد تیزی دیکھی گئی۔

دوسری جانب تھائی لینڈ کی سٹاک مارکیٹ میں بھی ایک فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں معمولی مندی دیکھی گئی، تاہم ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی معمولی مندی دیکھی گئی۔