بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس ایران کیساتھ سیٹلائٹ امیجری اور ڈرون ٹیکنالوجی شیئر کر رہا ہے: امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار نے کہا ہے کہ روس ایران کے ساتھ سیٹلائٹ امیجری اور ڈرون ٹیکنالوجی شیئر کر رہا ہے۔
وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ دی ہے کہ روس ایران کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ اور فوجی تعاون بڑھا رہا ہے اور تہران کو خطے میں امریکی فورسز کو نشانہ بنانے میں مدد کے لیے سیٹلائٹ تصاویر اور جدید ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کر رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس رپورٹ کی صداقت کی تصدیق نہیں کی جا سکی کیونکہ روس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کوئی انٹیلی جنس شیئر نہیں کر رہا۔