لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں غیر جانبدار اور شفاف ضمنی انتخابات کے انعقاد پر متعلقہ اداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کچھ مقامات پر ناخوشگوار واقعات پیش آئے جس پر فوری ایکشن لیا گیا تاہم مجموعی طور پر امن و امان کی صورتِ حال اطمینان بخش رہی۔
انہوں نے کہا کہ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا گیا۔
غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر اداروں کو مبارکباد








