بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بٹ گیٹ کی پاکستان بھر میں رمضان افطار مہم اختتام پذیر

 

کراچی:(نیوزڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی یونیورسل ایکس چینج بٹ گیٹ

(Bitget) نے پاکستان کے دوبڑے شہروں میں اپنی پاکستان رمضان افطار مہم کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مہم کے دوران لاہور اور اسلام آباد میں مستحق لوگوں میں مجموعی طورپر 600سے زائد افطار باکسز تقسیم کئے گئے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد رمضان کے بابرکت مہینے میں مستحق افراد کی مدد کرنا ہے جو پاکستان کی اصل طاقت ہیں۔ رمضان المبارک برکت اور بھلائی کا مہینہ ہے جو روزہ اور عبادت کے ساتھ ساتھ خود احتسابی اور بالخصوص دوسروں کے ساتھ سخاوت کے جذبے سے عبارت ہے۔ بٹ گیٹ نے انہی اقدار کو عملی شکل دینے کے لیے یہ افطار مہم منعقد کی تاکہ مستحق افراد باعزت انداز میں روزہ افطار کر سکیں۔ ان سرگرمیوں میں مقامی افراد، رضاکاروں اور بٹ گیٹ ٹیم نے بھرپور شرکت کی جس سے انسانی ہمدردی اور باہمی تعلق کو فروغ ملا۔ بٹ گیٹ کی سی ای او گریسی چن نے کہا ”ہماری ترقی ان طبقات کی فلاح وبہبود سے جڑی ہوئی ہے جہاں ہم کام کرتے ہیں۔ رمضان صرف عبادت نہیںبلکہ خود احتسابی، دوسروں کی خدمت اور معاشرتی اتحاد کا مکمل نظام ہے۔ہم پاکستان کے لوگوں کے ساتھ عملی طورپرکھڑے ہونا چاہتے تھے۔ لاہور اور اسلام آباد میں ہمیں جو مثبت ردعمل ملا وہ اجتماعی کوششوں کی طاقت کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان بٹ گیٹ کے عالمی ایکو سسٹم میں ایک تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اہم مارکیٹ ہے ۔ پاکستان نوجوان نسل کی بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے ساتھ مالی شمولیت اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ پاکستان رمضان افطار مہم بٹ گیٹ کے اس فلسفہ کا مظہر ہے کہ ایک حقیقی یونیورسل ایکسچینج کو صرف سرمایہ کاروں ہی نہیں بلکہ ان کمیونٹیز کے لیے بھی قدر پیدا کرنی چاہیے جہاں وہ کام کرتی ہے۔ یہ اقدام بٹ گیٹ کی عالمی حکمت عملی کا حصہ ہے جس میں یونیسف کے ساتھ شراکت داری بھی شامل ہے جس کا مقصد 2027 تک 11 لاکھ افراد کو بلاک چین تعلیم فراہم کرنا ہے۔ بٹ گیٹ پاکستان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔ رمضان افطار مہم جیسے اقدامات اس بٹ گیٹ کی بلاک چین تعلیم اور مقامی ایکوسسٹم کی ترقی میں جاری سرمایہ کاری سے ہم آہنگ ہیں ۔ بٹ گیٹ ملک بھر میں مقامی طبقات کی فلاح وبہبود اور انہیں مثبت سرگرمیوں میں مشغول کرنے کیلئے اقدامات میں توسیع کے لیے پرعزم ہے اور آئندہ مہینوں میں مالی خودمختاری اور ڈیجیٹل آگاہی کو فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔