اسلام آباد(نیوزڈیسک)آپریشن غضب لِلحق،707 دہشتگرد ہلاک938 سے زائد زخمی255 پوسٹیں تباہ44 چیک پوسٹوں پر قبضہ237 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہافغانستان میں دہشت گردوں اور ان کے معاون انفراسٹرکچر کے 81 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا16 مارچ کی شب پاکستان کی مسلح افواج نے کابل اور ننگر ہار میں افغان فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ✅ ان کارروائیوں کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے کابل اور ننگر ہار میں ڈرون سٹوریج، تکنیکی معاونت کا مرکز اور اسلحہ و سازوسامان کے ذخیرے کی تنصیب بھی تباہ کر دی گئی، جسے افغان طالبان اور دہشت گرد عناصر پاکستان کے معصوم شہریوں کے خلاف استعمال کر رہے تھے۔اسی طرح پاکستان کی مسلح افواج نے باجوڑ، کرم، تورخم، خیبر، شمالی و جنوبی وزیرستان کے سیکٹرز میں افغان طالبان کی چوکیوں کو موثر انداز میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ منسلک ویڈیو میں پاکستان کی جانب سے ان تنصیبات، چوکیوں اور دہشت گرد کیمپوں کے خلاف کئے گئے درست اور ہدفی کارروائی کی جھلک دکھائی گئی ہے جو افغان سرزمین سے دہشت گردی کی براہ راست یا بالواسطہ معاونت کر رہے تھے۔ افغان حکومت اور میڈیا کے بعض حصوں کی طرف سے جھوٹے دعوئوں کے برعکس ان کارروائیوں کے دوران کسی بھی شہری آبادی یا سول انفراسٹرکچر کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
آپریشن غضب لِلحق،707 دہشتگرد ہلاک 938 سے زائد زخمی، ISPR








