بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ،ضمنی الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے چاہئیں،مریم نواز

 لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازشریف نے ضمنی الیکشن میں پارٹی کی شکست پراپنے ردعمل کہاہے کہ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ،دل بڑاکرنا چاہیے،مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنے چاہئیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نوازنے کہاکہ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دل بڑا کرنا چاہیے۔ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللّہ خیر ہو گی۔