پشاور:عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے انکلوژرز 1992 ورلڈ کپ کے ہیروز کے نام سے منسوب کر دیے گئے۔
انکلوژرز پر کھلاڑیوں کے نام کے بورڈ بھی لگا دیے گئے۔
خیبر پختون خوا کابینہ نے انکلوژرز کھلاڑیوں کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی تھی۔
اس سے قبل صوبائی حکومت نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا تھا جس کی باقاعدہ کابینہ سے منظوری دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ہاکستان نے 1992 کے ورلڈ کپ میں عمران خان کی قیادت میں پہلی اور اب تک کی واحد ورلڈ کپ ٹرافی جیتی تھی۔
اس ٹیم کے کھلاڑیوں کو قومی ہیروز کا درجہ حاصل ہے، جنہوں نے مشکل حالات میں ملک کو عالمی سطح پر کامیابی دلائی۔









