اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے لوئر دیر کے جلسہ میں خطاب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مولانا فضل الرحمن کو ڈیزل کہہ کر مخاطب نہ کرنے کے مشورے اور ”جانور “ نیوٹرل ہوتا ہے کے ریمارکس دینے کے بعد الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ۔ ٹی وی چینلز پر اینکرز نے جبکہ ٹویٹر پر بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے اسے براہ راست آرمی چیف اور فوج پر حملہ قرار دیا۔ ایک پر اینکرز نے کہا کہ وزیراعظم نے آرمی چیف کی طرف سے انہیں جو بات کی گئی اس کا جلسہ میں آرمی چیف کا نام لے کر اظہار کرنا آرمی چیف کی ساکھ کو مجروح کرنے کی کوشش ہے اور فوجی ترجمان کی طرف سے موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنے ادارہ کو نیوٹرل قرار دینے کا بھی بدلہ وزیراعظم نے ”جانور“ نیوٹرل ہوتا ہے کا جملہ کس کر لیا ۔
آرمی چیف نے کہا فضل الرحمن کو ڈیزل نہ کہو ، نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے عمران خان کے جلسہ میں ریمارکس پر میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی








