واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کو شطرنج کے بڑے کھیل سے تشبیہہ دے دی۔
ایک بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانیوں کو ہوشیار اور ذہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران سے جنگ شطرنج کا ایک بڑا کھیل ہے اور ہم بہت ہوشیار لوگوں سے یہ شطرنج کھیل رہے ہیں، ہم انتہائی ذہین اور اونچے پیمانے کا آئی کیو رکھنے والے لوگوں سے نمٹ رہے ہیں۔
قبل ازیں ایک بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب تک ایران قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرتا، اسرائیل ایران کے اہم ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر مزید حملے نہیں کرے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسرائیل نے مشرقِ وسطیٰ کی جنگی صورتحال پر غصے کے باعث ایران کے گیس فیلڈ پر حملہ کیا تھا۔









